تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئی سی آر سی نیشنل پی ڈی کرکٹ چیمپئن شپ کا پشاور میں آغاز، میزبان ٹیم اور کے پی اسٹارز کامیاب

آئی سی آر سی نیشنل پی ڈی کرکٹ چیمپئن شپ کا پشاور میں آغاز، میزبان ٹیم اور کے پی اسٹارز کامیاب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آئی سی آر سی نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز پشاور اور کے پی اسٹارز نے اپنے اپنے میچز جیت کر فاتحانہ آغاز کیا پشاور نے لاہور کو تین وکٹوں سے شکست دی جبکہ کے پی اسٹارز نے ایبٹ آباد کو 35 رنز سے ہرا دیا عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کا افتتاح مہمان خصوصی ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ پشاور سینٹر واصل خان نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری امیرالدین انصاری، سیکریٹری اسپورٹس محمد آصف، آئی سی آر سی کے نمائندوں عزیز احمد اور نادیہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

پہلے میچ میں لاہور نے سات وکٹوں پر 145 رنز بنائے، محمد عتیق نے 46 اور زیشان نے ناقابل شکست 32 رنز اسکور کیے۔ جواب میں پشاور نے 18.1 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا زحمت اللہ 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ عدیل شہزاد نے 35، سریر اللہ نے 29 اور مومن خان نے ناقابل شکست 14 رنز بنائے مومن خان نے بولنگ میں بھی چار وکٹیں حاصل کرکے آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی اور مین آف دی میچ قرار پائے دوسرے میچ میں کے پی اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز بنائے، حسیب 38 اور اسحاق احمد 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم 70 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد اسرار نے 12 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ رمضان خان نے تین اور محمد عابد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا محمد اسرار کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Abdur Rehman Impresses in USA Cricket, Ranks Among Top Performers in Liberty Cup Fall T20 2026

By Zeeshan Hussain USA, Abdur Rehman delivered an outstanding batting performance while representing Chicago Cougars …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے