تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گجرات میں گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والی دو خواتین گرفتار، 33 لاکھ روپے کے زیورات برآمد

گجرات میں گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والی دو خواتین گرفتار، 33 لاکھ روپے کے زیورات برآمد

گجرات، (مرزا عادل رحمان) تھانہ صدر گجرات پولیس نے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرنے کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کرکے ساڑھے سات تولے طلائی زیورات اور 60 ہزار روپے نقد برآمد کرلیے برآمد ہونے والے زیورات کی مالیت 33 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر گجرات کے رہائشی محمد عباس نے اطلاع دی تھی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر کی چھت پر موجود تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر الماری کا تالہ توڑ کر طلائی زیورات اور نقدی چوری کرلی واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔ ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات سب انسپکٹر شہروز احمد اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین عاصمہ بی بی اور سکینہ بی بی، ساکنان وزیرآباد، کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار خواتین کے قبضے سے ساڑھے سات تولے طلائی زیورات اور 60 ہزار روپے نقد برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی کے صحافیوں کا احتجاج، تین برس کے دوران سچ دنیا تک پہنچانے کی پاداش میں 263 فلسطینی صحافی شہید ہوئے، ریحان چشتی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام غزہ میں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے