تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کے یو جے دستور کا خاور حسین کی پراسرار موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

کے یو جے دستور کا خاور حسین کی پراسرار موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

کراچی، (ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے ڈان نیوز کے رپورٹر اور اپنے رکن خاور حسین کی پراسرار موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

کے یو جے دستور نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ خاور حسین کی موت کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔

تنظیم نے پولیس کی جانب سے واقعے کو فوری طور پر خودکشی قرار دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ خاور حسین کے قتل کے ہر پہلو سے تفتیش کرائیں۔

کے یو جے دستور نے اپنے جواں سال رپورٹر کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ تنظیم ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی۔

کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چوہدری اور سیکریٹری ریحان خان چشتی نے مرحوم کے اہلخانہ سے براہِ راست رابطہ کرکے ہمدردی کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے