تازہ ترین
Home / اہم خبریں / رحیم یارخان زون کی کارکردگی میں نمایاں بہتری محمد انور کی قیادت میں زون کامیابی کی نئی مثالیں قائم کرے گا، ریجنل چیف شازیہ پرویز کا تقریب سے خطاب

رحیم یارخان زون کی کارکردگی میں نمایاں بہتری محمد انور کی قیادت میں زون کامیابی کی نئی مثالیں قائم کرے گا، ریجنل چیف شازیہ پرویز کا تقریب سے خطاب

رحیم یارخان، (ویب، اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان رحیم یارخان زون کے انچارج محمد انور کی قیادت میں زون کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں یہ زون مزید کامیابیوں کی نئی مثالیں قائم کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار اسٹیٹ لائف ملتان ریجن کی ریجنل چیف شازیہ پرویز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان زون کا شمار برسوں سے ملک کے بہترین زونز میں ہوتا آیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کی بلڈنگ جدید سہولیات سے آراستہ اور ’’اسٹیٹ آف دی آرٹ‘‘ معیار کی ہے۔

ریجنل چیف نے کہا کہ اسٹیٹ لائف ایشیا کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے جو اپنی اعلیٰ خدمات کے باعث پاکستان کے وقار میں اضافہ کر رہا ہے۔

زونل ہیڈ محمد انور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن کے اعلیٰ حکام اور ریجنل چیف کی رہنمائی میں رحیم یارخان زون اپنی بہترین ٹیم کی محنت سے مزید ترقی حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کا کوئی نعم البدل نہیں، اللہ کی رضا شامل حال ہو تو کوئی رکاوٹ کامیابی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے ریجنل چیف شازیہ پرویز کے دورۂ رحیم یارخان پر ان کا خیر مقدم اور شکریہ بھی ادا کیا۔ دیگر مقررین نے بھی اس موقع پر اظہارِ خیال کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے