Home / اہم خبریں / جہانگیر خان اسکواش ٹورنامنٹ میں پہلا اپ سیٹ، وائلڈ کارڈ حسن پراچہ نے قاسم نورانی کو شکست دے دی

جہانگیر خان اسکواش ٹورنامنٹ میں پہلا اپ سیٹ، وائلڈ کارڈ حسن پراچہ نے قاسم نورانی کو شکست دے دی

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ میں پہلا بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، جہاں سندھ کے وائلڈ کارڈ حسن پراچہ نے چوتھی سیڈ قاسم نورانی کو صرف 12 منٹ میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے تین صفر سے شکست دے دی۔ اسکور 7-11، 2-11 اور 2-11 رہا پانچ روزہ ایونٹ میں دیگر میچز میں سوئی ناردرن گیس کے طیب اسلم نے ہم منصب محمد زمان کو تین ایک سے، آرمی کے اذان علی نے عبدالباسط کو، پنجاب کے ورون آصف نے اسرار احمد کو جبکہ صدام الحق نے سکندر خان کو ہرایا پنجاب کے سخی اللہ نے سندھ کے عبدالباسط کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دی، جب کہ خاقان ملک نے نوید رحمن کو زیر کیا۔ کوارٹر فائنل مقابلے جمعرات کو دوپہر 12 بجے شروع ہوں گے۔ تین ہزار ڈالر انعامی رقم کا حامل یہ ایونٹ 26 جولائی کو فائنل پر اختتام پذیر ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے