Home / Home / دی اپروچ پبلک سکول کمالیہ کی شاندار تقریب تقسیم انعامات !

دی اپروچ پبلک سکول کمالیہ کی شاندار تقریب تقسیم انعامات !

بچوں نے قومی نغمے اور اسلامی ٹیبلوز پیش کیے، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

شاندار سالانہ رزلٹ پر ساجد کمبوہ اور پرنسپل ادارہ ہٰذا نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) دی اپروچ پبلک سکول ماموں کانجن روڈ محلہ نادر آباد کمالیہ کی شاندار سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد، شاندار سالانہ رزلٹ پر چیف گیسٹ بانی و منتظم پیارا پاکستان ساجد کمبوہ اور پرنسپل ادارہ حافظ محمد امین نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ سالانہ نتائج میں نمایاں پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کے موقع پر کمالیہ کی نامور سماجی شخصیت بانی و منتظم پیارا پاکستان ساجد کمبوہ نے سکول کی کارکردگی اور شاندار نتائج کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دی اپروچ پبلک سکول اپنے شاندار تعلیمی اقتدار کو قائم رکھے ہوئے اور بچوں کے اندر جذبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ولولہ انگیز قیادت کو ابھارنے کی صلاحیت پیدا کر رہا ہے۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے قومی نغمے اور اسلامی ٹیبلوز پیش کیے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے