تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی کے 57 یومِ تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں 150 سے زائد مقامات پر جلسوں کے شرکاء سے مشترکہ خطاب

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی کے 57 یومِ تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں 150 سے زائد مقامات پر جلسوں کے شرکاء سے مشترکہ خطاب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اگر اپنی عوام کو چھوڑ کر بھاگ جاتیں تو آج وہ زندہ ہوتیں مگر وہ اپنی عوام کے درمیان رہ کر دہشتگردوں کو للکارتی تھیں اور آخرکار شہید ہوئیں اور تب بھی دشمنوں کی یہ سوچ تھی کہ وہ بی بی کو شہید کرکے پیپلز پارٹی کو ختم کرسکیں گے صدر زرداری کی قیادت میں ہم نے 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے بینظیر بھٹو کے وعدہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے آئین کو بحال کرایا- صدر زرداری نے پاکستان کو عوام دوست منصوبہ دیا، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کرکے اس کے ذریعے ہزاروں ضرورت مندوں کو روٹی کپڑا مکان فراہم کیا، وسیلہ روزگار سے روزگار کا بندوبست کیا، غربت کا مقابلہ کیا۔ہم بے مطلب جماعت ہیں ہم اپنا مفاد نہیں بلکہ پاکستان کا مفاد سوچتے ہیں چیئرمین بلاول نے مزید کہا کہ ہمیں جو شکایتیں اور اعتراضات ہیں وہ ایک طرف رکھ کے ہم اپنے ملک کے مفاد کے بارے میں سوچتے ہوئے آگے چلتے رہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے ان تمام سازشوں کو ایک بار پھر ناکام کیا جو سوچ اور منصوبہ تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پاکستان کی سیاست سے آوٹ کر دینا ہے وہ سوچ صدر زرداری کے ویژن اور ان کی سیاست کی وجہ سے آج وہ سوچ بری طرح ہار چکی ہے۔ آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں political stability قائم رکھنے میں ایک اہم کرادار ادا کررہی ہے۔ہمارا حکومت سے اور اپوزیشن سے یہی مطالبہ ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرے میں رہہ کر ایک جمہوری انداز پیدا کریں اور اس ملک میں political stability قائم کریں میں سمجھتا ہوں کہ ‎پاکستان کی سیاسی جماعتیں ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم پاکستان کی عوام کے مسائل میں اضافہ نہ کریں بلکہ ہم اپنی عوام کے مسائل کا حل نکالیں ہمیں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے چاہے وہ بلوچستان میں ہو، خیبر پختون خواہ میں ہو یا ملک کے کسی بھی حصے میں ہو تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ایک مضبوط ایکشن پلان کی ضرورت ہے ‎کہ جیسے ماضی میں ہم نے پالیسی بنائیں اور ان پالیسی پر عمل درآمد کیا دیسے ہی انشاء اللہ تعالیٰ ہم آج بھی سب مل کر counter terrorism کے ذریعے دہشتگردوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں دہشتگردوں کو شکست دلوا سکتے ہیں اور پاکستان کی عوام کو تحفظ دلوا سکتے ہیں جو ان کا حق ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ نوجوانوں کے روزگار اور معاشی بہتری کے لیئے ہم اپنے ملک کی حکومتوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس ملک میں IT سیکٹر پر بھرپور محنت کرکے نظام کو جدت کی طرف لے جانے کی کوشش کریں تاکہ یہ نوجوان جو اس ملک کا مستقبل ہیں اپنی کاوشوں اور محنت کو ٹیکنالوجی کے ساتھ ضم کرکے اس ملک کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کر سکیں یومِ تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے قائدین شہید زلفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے ثابت کیا کہ وہ اس ملک کی عوام اور اس کی بقا کے لیئے سب سے پہلے خود قربانی دیں گے سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب شہید زلفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تو اس سے پہلے سیاست کرنا اعلیٰ طبقے کا حق سمجھا جاتا تھا لیکن شہید زلفقار علی بھٹو نے سیاست کو متوسط اور نچلے طبقے تک پہنچایا جس کے نتیجے میں عوام کے حقیقی نمائندے ملک کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید زلفقار علی بھٹو نے اس ملک کو Atomic Power بنایا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنا لوجی دے کر ملک ناقابلِ تسخیر بنایا جس کی پاداش میں انہیں شہید کرکے ہم سے جدا کر دیا گیا شہید زلفقار علی بھٹو نے اپنے مختصر دورِ حکومت میں ہمیں 73 کا متفقہ آئین دیا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے Charter of Democracy کرکے اسے مضبوط کیا اور اسی کے تسلسل میں صدر آصف علی زرداری نے 18ویں ترمیم متفقہ طور پر منظور کرائی اور آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم میں اپنا اہم کردار ادا کرکے ملک کی عوام کے لیئے انصاف کے حصول کے دروازے کھول دیے اس ملک کی سیاسی تاریخ بھٹو خاندان کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے کوئی دوسری پارٹی اس کا مقابلہ کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی اور یہی وجہ ہے کہ 57 سال میں قائدین کی قربانیوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے عہدیداروں و ورکروں کی جانوں کے نظرانے اور مسلسل سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمت کے باعث ہم بڑے فخر سے عوام کے سامنے اپنا قابلِ فخر پروفائل لے کر موجود ہیں پی پی لی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر یہ ثابت کر رہا ہے کہ جتنی محبت پارٹی کے قائدین اس ملک کی عوام سے کرتے ہیں یہ بھی قائدین کی قربانیوں اور ان سے محبت کا اظہار کرنے کے لیئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے – اس پارٹی کے شریک چیئرمین صدر زرداری نے 11 سال جیل کاٹی، محترمہ بےنظیر بھٹو نے بہت کم عمری میں ضیاء دور میں جیلیں کاٹیں اور مختلف ادوار میں ملک بردری برداشت کی لیکن ظالم اور جابر حکمرانوں کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے جبکہ آج کے نام نہاد لیڈر جیل میں تمام سہولیات موجود ہونے کے باوجود NRO کی بھیک مانگ رہے ہیں یومِ تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہید زلفقار علی بھٹو ، محترمہ بےنظیر بھٹو کی ملک بھر میں عوامی خدمات کے اصولوں پہ چلتے ہوئے ہمارے موجودہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترقیاتی و عوامی خدمات کے ویژن اور ان کی ہدایات پر ہم کراچی کے شہریوں کی خدمت کے لیئے شب و روز کوشاں ہیں اور انشاء اللہ آنے والے وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی ہر الیکشن میں مزید کامیابی حاصل کرے گی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تقریباً 1 گھنٹے کا خطاب پورے مجمے نے بڑے نظم و ضبط کے ساتھ سنا اور دورانِ تقریر شرکاء بڑے جوش و خروش کے ساتھ زندہ ہے بھٹو زندہ ہے زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے لگاتے رہے چیئرمین بلاول بھٹو کی تقریر کے اختتام کے بعد جلسہ گاہ میں آتش بازی کا زبر دست مظاہرہ کیا گیا اور مختلف مشہور گلوکاروں نے پارٹی کے نغمے پیش کیے جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ، صوبائی، ڈیزنل، ضلعی عہدیداران کے علاوہ سینیٹرز ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور سٹی ایریا، زیلی تنظیموں کے عہدیداروں و کارکنوں سمیت شہر بھر کی عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی-

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے