تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کرکٹ کلب نے پی سی بی ریجنل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ( کراچی ریجن ) کی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان کرکٹ کلب نے پی سی بی ریجنل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ( کراچی ریجن ) کی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کردہ پی سی بی ریجنل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ( کراچی ریجن ) کے فائنل میں سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سر فراز احمد کی قیادت میں ٹیسٹ اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل جس میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل بھی شامل ہیں پاکستان کرکٹ کلب نے محمد حسین کرکٹ کلب کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر کراچی ریجن کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میچ میں محمد حسین کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4۔33 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عاقب رضوی نے 23 اور شاہ علی ظفر نے 15 رنز بنائے۔ سلو لیفٹ آرم لیگ اسپنر محمد اصغر نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 19 رنز دیکر 5، انٹر نیشنل کرکٹر دانش عزیز نے 4 رنز دیکر 2 اور ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ نے 16 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان کرکٹ کلب نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنا لئے۔ انٹر نیشنل کرکٹر عثمان خان نے 4 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 41، ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد نے 2 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز بنائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عائشہ باوانی کالج کا نام تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمارت 2017 میں عدالتی فیصلے کے بعد متعلقہ ٹرسٹ کے حوالے کردی گئی تھی، سیکریٹری کالجز سندھ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے شاہراہِ فیصل پر واقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے