کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین ) ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے کمیتے کمپٹیشن رولز تحت الیکٹرانک اسکور بورڈ، اسکور ٹیبل، اسکور کیپر، ٹائم کیپر، کالر اناؤنسر، کوچز باکس، کوالیفائیڈ کوچز اور کارنر ججز، میچ سپر وائزر اور ریفری پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیف ریفری سینسی نسیم قریشی کی زیرِ نگرانی زمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ ٹرائلز میں سیکریٹری اسپورٹس جناب عبد العلیم لاشاری، ڈائریکٹر اسپورٹس جناب امداد علی ابڑو، پارلیمنٹری سیکریٹری اسپورٹس مس صائمہ آغا، سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ سر واحد بن ھاشم، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جناب احمد علی راجپوت، ٹریزرار جناب اصغر بلوچ، سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے جناب خالد رحمانی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جناب شہباز خان عباسی، جناب جنید فاروق، سندھ وومن کراٹے ایسوسی ایشن کی ٹریزرار مس ثناء غضنفر، وائس پریذیڈنٹ مس ماھم نوئل بھی موجود تھے۔