تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاکستان کے انگریزی چینل انڈس نیوز کو انتظامیہ نے بند کردیا، درجنوں ملازمین اور ان کے 200 سے زائد اہل خانہ شدید متاثر

پاکستان کے انگریزی چینل انڈس نیوز کو انتظامیہ نے بند کردیا، درجنوں ملازمین اور ان کے 200 سے زائد اہل خانہ شدید متاثر

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان میں ایک اور انگریزی نیوز چینل نے قانونی اور تکنیکی مسائل کی بنیادوں پر اپنی نشریات کو اگلے دو ماہ کے لیے بند کر دیا ہے۔ چینل کی انتظامیہ نے اگلے دو ماہ تک آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے صحافی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انڈس نیوز پاکستان میں کام کرنے والا آخری انگریزی نجی نیوز چینل تھا، جو بند کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان منگل کے روز چینل کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا، تاہم انڈس نیوز کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل بھی اب معطل کر دیا گیا ہے۔

چینل آپریشن کے اچانک معطل ہونے سے درجنوں ملازمین اور ان کے 200 سے زائد اہل خانہ شدید متاثر ہوئے ہیں، جن میں سب سے بڑا مسئلہ ان ملازمین کا ہے جو چینل انتظامیہ کے کہنے پر لاہور سے اسلام آباد منتقل ہوئے اور اب وہ وہاں بے روزگار ہو چکے ہیں۔ نوپ نیوز نے پاکستان کے واحد انگریزی پرائیویٹ چینل بند ہونے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی تو بتایا گیا کہ چینل کی جانب سے ملازمین کو چینل آپریشن بند کرنے کی پیشگی کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ ملازمین رات 12 بجے اپنی شفٹ مکمل کر کے گھر گئے تو بعد میں انہیں ای میل کے ذریعے بتایا گیا کہ وہ کل سے نوکری پر نہ آئیں کیونکہ چینل کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر 2 ماہ کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے