Home / اہم خبریں / بلاول بھٹو زرداری پانی کے مسئلے پر پنجاب سے ناراض ہیں میں ان کو یاد دلانا چاہتا ہوں شہر کراچی میں آج بھی ٹینکرز مافیا پانی بیچ رہے ہیں۔ سید مصطفیٰ کمال

بلاول بھٹو زرداری پانی کے مسئلے پر پنجاب سے ناراض ہیں میں ان کو یاد دلانا چاہتا ہوں شہر کراچی میں آج بھی ٹینکرز مافیا پانی بیچ رہے ہیں۔ سید مصطفیٰ کمال

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوۓ کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پانی کے مسئلے پر پنجاب سے ناراض ہیں میں ان کو یاد دلانا چاہتا ہوں شہر کراچی میں آج بھی ٹینکرز مافیا پانی بیچ رہے ہیں کراچی کے شہری بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ بلاول بھٹو صاحب ذرا کراچی کے پانی کے معاملے پر آنکھیں کھولیں کراچی کو سندھ کے حصے کے پانی کا صرف ڈیڑھ فیصد ملتا ہے۔ پی پی حکومت آج بھی متعصب کوٹہ سسٹم رائج کئے ہوئے ہے۔ رائج شدہ کوٹہ سسٹم کے مطابق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص کے نوجوان نوکری کے لائق نہیں۔ کورونا ایس او پیز کی آڑ میں کمشنری نظام پولیس کے ساتھ عوام پر تابڑ توڑ حملے کرکے ان کے کاروبار کو بند کر رہے ہیں روزانہ کروڑوں روپے کمائے جارہے ہیں۔ خدارا پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اس عمل سے باز رہے۔ نفرت کی سیاست ختم کریں شہری علاقوں میں احساس محرومی پیدا ہو چکا ہے۔ پیپلز پارٹی ڈرے اس وقت سے کہ عوامی ردعمل ظاہر ہو۔ متحدہ کے تمام رہنماؤں نے کرپشن کی حدیں پار کرلی ہیں۔ ایم کیو ایم کے نام نہاد مہاجر ٹھیکیداروں کو شہر کے مہاجروں سے کوئی غرض نہیں۔ لوگوں ایم کیو ایم کو پہنچانو، اس شہر کو چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے۔ لیاقت آباد میں گندی گلیوں میں آٹھ فٹ کچرا کھڑا ہے گیس کے حادثات سے کئی معصوم انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ ۔یہ ایم کیو ایم کا بنیادی علاقہ ہے۔ ارباب اختیار سمیت وزیر اعلیٰ سندھ سے گزارش ہے فوری طور پر لیاقت آباد کی یہ بیس گلیاں صاف کی جائیں۔ تاکہ سوئی گیس کا اداراہ کام کر سکے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ ہوش کے ناخن لے۔ کراچی والوں کی جیبوں سے پیسے نکلواتے تھکتے نہیں لیکن بجلی کی بندش کا مسئلہ حل نہیں کرسکتے،عارف نقوی پی ٹی آئی اور عمران خان کے سپورٹرز ہیں اسی بنیاد پر انکا ٹھیکہ جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے