Home / اہم خبریں / ٹیکساس میں طوفان اور جیل کی صورتحال کے باعث عافیہ کے بارے میں سخت پریشان ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

ٹیکساس میں طوفان اور جیل کی صورتحال کے باعث عافیہ کے بارے میں سخت پریشان ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ان کے اہلخانہ امریکی ریاست ٹیکساس کی ایف ایم سی کارزویل جیل میں”قید تنہا“ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور زندگی کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، جہاں موسم سرما کے شدید طوفان اور بجلی کی معطلی کے باعث منجمد کرنے والی سردی سے قیدیوں کی زندگی اور صحت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیکساس میں اس سال کے موسم سرما کے طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔ جیل میں قید خواتین اور ان کے اہلخانہ کے مطابق ورٹ ورتھ کی وفاقی میڈیکل جیل میں تقریباََ 1000 قیدی خواتین کو منجمد کر دینے والے درجہ حرارت میں بغیر کسی حفاظتی انتظام کے یوں ہی چھوڑ دیا گیا ہے۔ موسم سرما کے اس شدید طوفان کے باعث فورٹ ورتھ، ڈلاس میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور پوری ریاست میں بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کارزویل جیل میں قید خواتین نے بتایا ہے کہ ایف ایم سی کارزویل میں بجلی تو بحال ہو گئی ہے مگر جیل کا ہیٹنگ سسٹم اب تک بحال نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سخت ترین سرد موسم میں اتوار سے پیر کی شام تک صرف ٹھنڈا پانی ہی دستیاب تھا۔ جیل میں قید خواتین کو صرف وفاق کی جانب سے طبی سہولت میسر ہے اور وہاں اکثر قیدیوں کو طبی معاملات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فیڈرل بیورو آف پریژن (بی او پی) کے منگل تک کے اعداد و شمار کے مطابق اس جیل میں جہاں ڈاکٹر عافیہ بھی قید ہیں 31 خواتین ”کوویڈ 19“ میں مبتلا ہیں جبکہ جیل میں قید خواتین اور ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اس سے کہیں زیادہ قیدی اس وائرس کی وجہ سے بیمار ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عافیہ کے اہلخانہ کو ڈاکٹر عافیہ کی زندگی اور صحت کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہے کیونکہ کئی سالوں سے اہلخانہ کا عافیہ سے ٹیلیفون پر رابطہ منقطع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بار بار اپیلوں کے باوجود عافیہ سے ٹیلیفون پر رابطہ بحال ہونا ابھی تک باقی ہے۔ ان حالات میں تمام اہلخانہ عافیہ کی صحت اور زندگی کے حوالے سے سخت پریشان ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ نے ایک بار پھر امریکی انتظامیہ اور حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان حالات میں عافیہ کا اس کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ فوری طور پر بحال کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے