کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان ورکرز امیچرز اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام اسپورٹس آفیشلز اور کھلاڑیوں کی آگہی کے لئے ایک روزہ ریفریشر کورس گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر کراچی میں منعقد کیا گیا، جس میں پورے صوبے سے تعلیمی اداروں، مختلف کھیلوں کی تنظیموں اور اکیڈمیوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران، کوچز، کھلاڑیوں اور اسپورٹس صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، سجاس کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم, نامور ایتھلیٹ اور سینئر صحافی مقصود احمد، ڈاکٹر شیریں بھٹی، ڈاکٹر طارق گجر، ڈاکٹر نسیم جوہر، محمد سلیم چوہدری اور ابرار حسین نے کووڈ 19 کے تحفظاتی اقدامات، فٹنیس، فرسٹ ایڈ، اسپورٹس اور فزیکل ایجوکیشن کی دگرگوں صورتحال اور قومی ذمہ داری کے موضوعات پر لیکچرز دیے، بعد ازاں اوپن ہاؤس سیشن میں محمد خالد رحمانی، گرانڈ ماسٹر مختار احمد خان، اقبال میمن، مختار بھٹی، محمد کاشف، سید فیضان باقر نقوی، عبدالرحیم راجپوت، فوزیہ فلک، مشیدہ زاہد، محمد اشفاق، نجیب اللہ خان، مہوش یونس، محمد امین آرائیں، محمد اسلم گجر، دانش گجر، امبرین نے کھل کر اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کیا، پاکستان ورکرز امیچرز اسپورٹس فیڈریشن کے صدر اسلم خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مشکلات ضرور ہیں لیکن مایوسی کا دور دور تک کوئی نشان نہیں، آج کی نشست اپنی یاداشت کو مظبوط اور محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہوگی، پی ڈبلیو اے ایس ایف کے سیکریٹری سید سخاوت علی کا کہنا تھا کہ آج کی نشت کا مقصد فزیکل ایجوکیشن سے وابستہ اساتذہ سمیت کھلاڑیوں اور کوچز کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کی ایک بار پھر یاد دہانی کرانا ہے۔ یاداشت کی مظبوطی ہی شخصیت میں اعتماد کا سبب بنتی ہے ہنڈا اٹلس پاور پروڈکٹ کمپنی کے مارکیٹنگ مینیجر ولید علی نے تمام شرکاء میں تحائف تقسیم کئے، آرگنائزنگ کمیٹی غلام یاسین، مختار احمد خان، محمد خالد رحمانی، اظہر صمدانی، منصور شیخ، سید عبدالباسط، سید خضر مہدی، محمد شہباز، کاشف فاروقی پر مشتمل تھی۔