تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے باوجود صنعتی پاور پلانٹس کی گیس بحال نہیں کی گئی۔ سلیم الزماں صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے باوجود صنعتی پاور پلانٹس کی گیس بحال نہیں کی گئی۔ سلیم الزماں صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹٰی) کے صدر سلیم الزماں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے باجود صنعتوں کے پاورٔ پلانٹس کے لیے بجلی بحال نہیں کی گئی ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 29 جنوری کو وفاقی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے سندھ صنعتی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر اور تابش گوہر نے یقین دہانی کروائی تھی کہ جن صنعتوں کو مطلوبہ لوڈ کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جارہی، ایس ایس جی سی ان کے پاؤر پلانٹس کے لیے گیس کی فراہمی بحال کردے گی تاکہ وہ بجلی کے کنکشن اور لوڈ ایکسٹینشن کے لئے کرسکیں، تاہم اس یقین دہانی کے باجود تاحال ایسے سینکڑوں کنیکشنز کو گیس کی فراہمی بحال نہیں کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنے وعدے کے مطابق گیس کی فراہمی بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ سلیم الزماں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں متاثرہ صنعتوں میں ورکر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور صنعتوں کے پیداواری عمل میں تعطل کے ساتھ برآمداتی آرڈر کی بروقت تیاری بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ صدر کاٹی نے وفاقی حکومت سے صورت حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے