Home / اہم خبریں / ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت و افسوس

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت و افسوس

 

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت و افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ منور حسن کے جانے سے سیاست کا ایک درخشاں باب بند ہوگیا ہے منور حسن کی سیاسی خدمات کا پورا ملک معترف تھا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ منور حسن کا انتقال سیاست میں ناقابل تلافی نقصان ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہلِ خانہ اور ان کے چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ منور حسن زمانہ طالبعلمی سے ہی قائدانہ صلاحیتوں سے بھرپور شخصیت تھے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی منور حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتی ہے منور حسن جیسی ہمہ جہت شخصیت کا خلا پر ہونا بہت مشکل ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور والدہ عصمت صدیقی کا اظہار افسوس
https://www.nopnewstv.com/expressed-their-condolences-on/

About admin

یہ بھی پڑھیں

اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا پشاور میں افتتاح، جدید سفری سہولیات متعارف

پشاور، (نوپ نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا باقاعدہ افتتاح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے