کراچی(رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے صوبے سندھ میں راشن تقسیم کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سے فلاحی ادارے زیادہ مؤثر، مضبوط انداز میں بہتر کام کر رہے ہیں فلاحی اداروں کے پاس وسائل نہیں پر بھرپور کوشش کر رہے ہیں حکومت ابھی تک مستحقین کا پتہ کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکی کورونا کے معاملے پر سیاست زیادہ خطرناک نتائج دے سکتی ہے انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاملے پر کہیں بھی سنجیدگی نظر نہیں آرہی فلاحی تنظیمیں اپنا دائرہ سندھ کے دیگر شہروں تک بڑھا رہے ہیں سندھ حکومت راشن تقسیم کا مرحلہ فلاحی تنظیموں کے حوالے کرے مدہ خارج راشن اور ادویات لوگوں کا مذاق اڑا رہے ہیں اگر نیت صاف ہو تو ہر گھر تک باآسانی پہنچا جاسکتا ہے 8 ارب کا راشن سندھ حکومت نے کہاں تقسیم کیا کوئی نہیں جانتا یہاں تک کہ سندھ حکومت خود بھی نہیں جانتی اور نہ ہی عدالت میں شواہد پیش کرسکی۔
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سندھ میں جے یو آئی سندھ نے اب تک 9 کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 922 روپے مالیت کا راشن 70,845 مستحق گھرانوں تک راشن پہنچایا ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو https://www.nopnewstv.com/jui-sindh-has-so…-provided-ration/