تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سینٹرل جیل میرپورخاص میں قیدیوں اور اسٹاف کے لیے کورونا سے بچاؤ اور تشخیص کے لیے ضروری سامان نہ ملنے کا انکشاف

سینٹرل جیل میرپورخاص میں قیدیوں اور اسٹاف کے لیے کورونا سے بچاؤ اور تشخیص کے لیے ضروری سامان نہ ملنے کا انکشاف

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینٹرل جیل میرپورخاص میں سندھ ہائی کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود بھی انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں اور اسٹاف کے لیے کورونا سے بچاؤ اور تشخیص کے لیئے ضروری سامان نہ ملنے کا انکشاف۔ سینٹرل جیل میرپورخاص کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ عظیم قادر تھیبو نے بتایا کہ 350 قیدی اور 150 جیل کا اسٹاف کورونا کے سبب ہائی رزک پر ہے اور عدالتی احکامات اور انکی جانب سے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کو بار بار خطوط لکھنے کے باوجود بھی انہیں سینیٹائزر، ماسک، ہینڈ گلوز، اور ٹیمپریچر گن نہی دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے آنے والے قیدیوں کو اسکرینگ کی سہولیات نہ ہونے کے سبب جیل میں بنائے گئے الگ کورنٹائن سینٹر میں رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں قیدی اور اسٹاف کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان نہ ہونے کے باعث خطرے سے دوچار ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر نوٹس لیکر اس مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ملازمین کی جبری برطرفیاں، تنخواہوں میں کٹوتیاں سندھ حکومت کی آشیر باد سے ہو رہے ہیں، راشن تقسیم کے خوشنما نعروں سے عوام کو فریب نہیں دیا جاسکتا۔ علامہ راشد محمود سومرو
https://www.nopnewstv.com/forced-dismissals-of-employees/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے