گجرات (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) پریس کلب کوٹلہ کی میڈیا ٹیم کا سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان کا دورہ، انچارج سول ہسپتال کوٹلہ ڈاکٹر اورنگ زیب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اورنگ زیب نے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ عوام سے التماس ہے کہ غیر ضروری اور ہلکی پھلکی بیماریوں کے لئے ہسپتال کا رخ نہ کریں ہسپتال آنے سے گریز کریں کیونکہ یہ سب کے لئے نقصان دہ ہے اپنے گھروں میں رہیں اور صرف اور صرف ایمر جنسی یا انتہائی ضروری کام کی وجہ سے گھروں سے باہر نکلیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سول ہسپتال کوٹلہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے کاﺅنٹر قائم کر دیا گیا ہے اور ہر قسم کے مریضوں کے لئے او پی ڈی کو بند کر دیا گیا ہے یہاں صرف اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں آنے والے مریضوں کو چیک کیا جاتا ہے۔
![]()