Home / اہم خبریں / سعودی عرب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 21 روز کے لیے رات کے کرفیو کا اعلان کر دیا

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 21 روز کے لیے رات کے کرفیو کا اعلان کر دیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ اس موذی مرض کے متاثرین کی گنتی 600 سو سے زائد ہوگئی ہے، صرف دو روز کے اندر متاثرین کی گنتی میں 200 کیسز کے اضافے نے سعودی حکام کو سخت فیصلے لینے پر مجبور کر دیا ہے۔ جس کے بعد سعودی مملکت میں 21 روز کے لیےکرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سعودی فرمانروا نے اعلان کیا ہے کہ آج رات بروز پیر سے مملکت بھر میں کرفیو لگایا جائے گا۔ العربیہ نیٹ نیوز کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب میں رات سات بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو برقرار رہیگا۔ شاہ سلمان کے اس فیصلے پرعمل درآمد کا آغاز آج رات سے کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے