Home / اہم خبریں / صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس سے متعلق مزید اہم فیصلے متوقع ڈبل سواری بند، لاک ڈاؤن مزید سخت، ضرورت پڑنے پر کرفیو بھی نافذ کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع

صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس سے متعلق مزید اہم فیصلے متوقع ڈبل سواری بند، لاک ڈاؤن مزید سخت، ضرورت پڑنے پر کرفیو بھی نافذ کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع

کوئٹہ (رپورٹ: ہما بیگم) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس سے متعلق مزید اہم فیصلے متوقع ڈبل سواری بند، لاک ڈاؤن مزید سخت، ضرورت پڑنے پر کرفیو بھی نافذ کیا جاسکتا ہے پلان اے، بی اور سی تیار کر لیا گیا، انتہائی با وثوق ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے مزید سخت ترین فیصلے کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے پلان اے، بی اور سی بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر کوئٹہ کے دو علاقوں کو پہلے مرحلے میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ ان علاقوں سے عوام کی غیر ضروری نقل و حمل پر بھی مکمل پابندی عائد کی جائے گی شہر میں ابتدائی طورپر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ بھی کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ جلد نوٹیفکیشن کا اجراء بھی کرے گا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلے کوئٹہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد کئے گئے ہیں ان فیصلوں پر عملدرآمد آئندہ چند روز میں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائینگے مذکورہ فیصلے کوئٹہ شہر میں کورونا وائرس کو قابو میں رکھنے اور عوام کو اس سے بچانے کیلئے کئے جارہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے