پشاور (رپورٹ: بیورو چیف اصغر شاہ) عوام کی وسیع تر مفاد اور کورونا وباء کو روکنے کے غرض سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کل 24 مارچ 2020 سے میں او پی ڈی، آئی بی پی اور الیکٹو سہولیات مکمل طور پر تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہیں۔ جبکہ تمام ہنگامی سہولیات معمول کے مطابق ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں فراہم کی جائیں گی جو کہ آن کال یونٹ کے کنسلٹنٹ کے زیرنگرانی فراہم کی جائے گی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اور عوام کے تحفظ ، طبی سہولیات دینے والوں اور مریضوں کےتحٖفظ کے لئے یہ اقدامات اُٹھائیں گئے ہیں۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال نے حفاظتی اقدامات کے طور پر عوامی رسائی کو محدود کر دیا ہے جس کے تحت عام ملاقاتیوں پر پابندی اور مریض کے ساتھ صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت کی پالیسی کولاگو کیا ہے۔ الیکٹو سرجری اور الیکٹو داخلے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ ہنگامی طور پر دو ٹرائیج بنائے گئے ہیں (ایک مرکزی داخلے کے گیٹ پر اور دوسرا ایمرجنسی بلاک کے داخلے پر) جہاں مستعدد اور تجربہ کار عملے کو تعینات کیا گیا ہے جس میں مریضوں کی اسکریننگ کی جارہی ہیں۔ عوام کی آگاہی کے لئے جگہ جگہ پوسٹر، بینرز، اسٹینڈز لگائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی عوام کو معلوماتی کتابچے بھی دیے جارہے ہیں اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔ جیسے کہ گھر میں رہیں، گلے نہ ملیں، ہاتھ نہ ملائیں، رش اور ہجوم سے گریز کریں، ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور گندے ہاتھ چہرے اور آنکھ میں نہ لگائیں۔
![]()