بینکاک (رپورٹ: عمران یوسف کسانہ) گزشتہ روز پاکستان نے فضائی آپریشن کو بند کرنے کا اچانک فیصلہ کیا جس کی وجہ سے بہت سارے پاکستانی جو دوسرے ممالک سے پاکستان کے لئے سفر کر رہے تھے مختلف ممالک کے ائیر پورٹس پر پھنس کر رہ گئے ہیں ایسے ہی تقریبا 50 مسافر بنکاک ائیرپورٹ پر مشکل کا شکار ہیں یہ مسافر کوریا سے وطن واپس جا رہے تھے لیکن پاکستان کے اچانک فضائی آپریشن بند کرنے کے اعلان کی وجہ سے بینکاک ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ میں ہی پھنس گئے ان سب کا یہ شکوہ ہے کہ اگر پاکستانی حکام نے فضائی آپریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کرنا ہی تھا تو کم ازکم 72 گھنٹے پہلے مطلع کرتے تاہم پاکستانی سفارتخانہ کے سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد اپنے آفیشلز کے ہمراہ ائیرپورٹ پر پہنچے اور مصیبت زدہ مسافروں سے ملاقات کی اور ان کی ہر طرح کی سہولیات اور ادویات بہم پہنچانے کی کوشش کی اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں سیاحت وغیرہ کے سلسلے میں آئے ہوئے پاکستانی جن کے ویزے ختم ہو رہے تھے اور ان کو وطن واپس جانا تھا ان کے لئے سفیر پاکستان نے تھائی حکام سے مشاورت کر رہے ہیں اور تھائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ اگر کوئی تھائی لینڈ میں سیاحتی یا کسی اور ویزے پر تھائی لینڈ آیا تھا اور ان کا ویزا ختم ہورہا ہے۔ اور سفر نہیں کرسکتے تو اپنے سفارتخانہ سے خط لے کر تھائی امیگریشن جائیں تو ان کو تھائی لینڈ میں مزید ایک ماہ تک رہنے کی مہلت مل جائے گی۔
![]()