کمالیہ (رپورٹ: ڈاکٹر غلام مجتبیٰ) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار نے آمدہ ہدایت حکومت پنجاب کے پیش نظر شہر کی اہم شاہراہوں و جگہوں پر کرونا وائرس کے حوالے سےحفاظتی اقدامات کے سلسلے میں کلورین سپرے کروارہی ہیں۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کلورین سپرے کے لیے ریسکیو 1122 اور میونسپل کمیٹی عملہ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو دو روز میں بعد از صفائی کلورین سپرے کریں گی تاکہ ممکنہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس اپنے گھروں میں رہیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
![]()