Home / اہم خبریں / ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کی تمام ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صاحبان کو بریفنگ

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کی تمام ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صاحبان کو بریفنگ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) موجودہ کرونا ایمرجنسی کے تناظر میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی پولیس کے فعال کے دار کے حوالے سے آج ایس ایس پی آفس سینٹرل میں بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ بریفنگ میں کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے مطابق پولیس فورس کو کھلے مقام پر اور نشستوں/ ڈیوٹی پوائنٹ پر ڈیپلائمنٹ کے دوارن مناسب فاصلہ اور ہمہ وقت ماسک اور ہینڈ سینیٹائیزر کے استعمال پر خاص تاکید کی گئی۔ اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ و ایڈیشنل آئی جی پی کراچی کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور اس دوران عوام کے ساتھ شائستہ اور متحمل مزاجی کے ساتھ پیش آنے کی سخت ہدایت کی گئی۔ اس دوران تمام ایس ایچ اوز کو نفری کے لیے ماسک بھی مہیّا کیے گئے۔ افسران بالا کی ہدایت کے مطابق پولیس کو اس ایمرجنسی ڈیوٹی کو خوش اسلوبی سے ادا کرنے اور عوام کے بھرپور مفاد کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے