Home / اہم خبریں / سندھ کے صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کی ہدایات پر میرپورخاص شہر میں اینٹی کورونا اسپرے مہم کا آغاز کردیا

سندھ کے صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کی ہدایات پر میرپورخاص شہر میں اینٹی کورونا اسپرے مہم کا آغاز کردیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سندھ کے صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کی ہدایات پر شہر بھر میں ابھی سے اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ شملہ بیکر کے سامنے سے اسپرے مہم کا افتتاح صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال نے کیا۔ اسپرے مہم میں ڈبلیو ایچ او کے ہدایات کے مطابق ڈس انفکیشن کلورین کا سات ہزار لیٹر فائربرگیڈ میں ڈال کر شہر بھر میں اسپرے کیا جارہا ہے۔ اسپرے صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کی نگرانی میں جاری اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن اور چیف میونسپل آفیسر شفیق شاہ، انچارج ٹیکس برانچ میونسپل میرپورخاص امانت لاکھو بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے