Home / اہم خبریں / پاکستان سپر لیگ کی کوریج کرنے آئے بھارتی باشندوں کو بھارت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

پاکستان سپر لیگ کی کوریج کرنے آئے بھارتی باشندوں کو بھارت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سپر لیگ کی کوریج کرنے آئے بھارتی باشندوں کو بھارت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ ایک ماہ سے پاکستان میں موجود کریو میں شامل 29 بھارتی باشندوں کو اٹاری بارڈرمیں بھارتی امیگریشن حکام نے داخلے سے روکا، پی سی بی ذرائع کے مطابق جب بھارتی باشندے اٹاری میں اپنے امیگریشن حکام کے سامنے گئے تو انہیں بھارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بھارتی حکام کا موقف تھا کہ انہیں سڑک کے راستے داخلے کی اجازت نہیں مل سکتی۔ اسی کوشش میں تین بجے واہگہ میں پاکستانی امیگریشن آفس بند ہوگیا۔ بھارتی ٹی وی کریو کے پاس پاکستان کے ملٹی پل ویزے ہیں پی سی بی ذرائع کے مطابق کافی تگ ودو کے بعد 29 بھارتیوں کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے خصوصی اجازت حاصل کرکے واہگہ بارڈر پار کروا دیا گیا ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل کی کوریج کے لئے بڑی تعداد میں غیر ملکی پاکستان آئے تھے جن میں بھارتی باشندوں کی تعداد زیادہ تھی بھارتی کریو ماضی میں بھی پاکستان کی دوسری سیریز کی کوریج کرتا رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے