Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہوگئی۔ وزیر اطلاعات و نشریات خیبر پختونخوا اجمل خان وزیر

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہوگئی۔ وزیر اطلاعات و نشریات خیبر پختونخوا اجمل خان وزیر

پشاور (رپورٹ: جنید وزیر) کرونا وائرس کے حوالے سے آج کے اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت کے اہم فیصلے۔ وزیر اطلاعات و نشریات خیبر پختونخوا اجمل خان وزیر کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلے کیے گئے کہ صوبے میں کسی قسم کا کرفیوں نہیں لگایا جارہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہوگئی جبکہ کورونا کے لئے مزید ہیلپ ڈیسک قائم کیے جارہے ہیں۔ گھروں میں بھی شادی کہ تقریبات پر پابندی عائد۔ سرکاری دفاتر 10 سے 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اشیاء ضروریات کی دکانیں 24 گھنٹے جبکہ باقی دکانیں صبح دس سے شام سات تک کھلی رہیںگی جبکہ دیگر مارکیٹس کو بند کیا جاۓ گا۔ سرکاری اجلاس میں صرف پانچ افراد شریک ہونگے۔ وزیر صحت اور وزیر اطلاعات کے دفاتر کے علاوہ تمام دفاتر بند کر رہے ہیں۔ تمام ریسٹورنٹس میں کسی کو کھانا نہیں ملے گا۔ سرکاری دفاتر میں سینیٹایزر لازمی ہوگا۔ حجام اور بیوٹی پارلر 15 دن کے لئے بند کررہے ہیں۔ عبادات کے مقامات پر محکمہ اوقاف کی ہدایات پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے