Home / اہم خبریں / حکومت نے گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے نیا جزیرہ "چاند تارہ جزیرہ” آباد کرنے کا اعلان

حکومت نے گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے نیا جزیرہ "چاند تارہ جزیرہ” آباد کرنے کا اعلان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چاند تارہ جزیرہ کے نام سے گوادر میں نیا جزیرہ آباد کرنے کا اعلان۔ حکومت نے سمندری حدود میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے نیا جزیرہ آباد کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے "چاند تارہ جزیرہ” کے نام سے گوادر میں نیا جزیرہ آباد کرنے کا اعلان کردیا ہے، ابتدائی رپورٹس کے مطابق جزیرے کا نام "چاند تارہ” اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ یہ پاکستانی جھنڈے کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کا انکشاف 78 صفحات پر مشتمل ماسٹر پلان میں ہوا ہے جس کے مطابق یہ منصوبہ حکومت پاکستان اور چین کی سرکاری کمپنی کے مابین مشترکہ منصوبہ ہوگا، جس کی مجموعی مالیت 132 بلین ڈالر ہے، جزیرے میں تفریحی پارک، آرٹ اینڈ کلچر میوزیم، گرینڈ تھیٹر، کنسرٹ ہال، انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر، متعدد ہوٹلز اور شاپنگ مال بنایا جائے گا، رپورٹ کے مطابق گوادر آنے والے وقت میں پاکستان اور جنوبی ایشیا کا معاشی حب بن جائے گا، ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس شاندار منصوبے سے 12 لاکھ نوکریاں پیدا ہوسکتی ہیں، دوسری جانب شہر کی فی کس آمدنی 15،000 ڈالر ہوجائے گی جبکہ پاکستان کی موجودہ فی کس آمدنی 1500 ڈالر کے لگ بھگ ہے، ماسٹر پلان نے گوادر کو پاکستان کے پہلے ٹیکس فری اور اسلحہ سے پاک معاشی زون میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی پاکستان کا موجودہ معاشی حب ہے، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے وقت میں گوادر پاکستان کا معاشی حب بن جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے