Home / اہم خبریں / ہزارہ پولیس کی تاریخ میں پہلی بار سوشل میڈیا پر آپ کا ڈی پی او آپ کے ساتھ براہ راست، ڈی پی او ایبٹ آباد کا آن لائن کھلی کچہری کا سلسلہ ہفتہ وار جاری رکھنے کا اعلان

ہزارہ پولیس کی تاریخ میں پہلی بار سوشل میڈیا پر آپ کا ڈی پی او آپ کے ساتھ براہ راست، ڈی پی او ایبٹ آباد کا آن لائن کھلی کچہری کا سلسلہ ہفتہ وار جاری رکھنے کا اعلان

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ہزارہ پولیس کی تاریخ میں پہلی بار سوشل میڈیا پر آپ کا ڈی پی او آپ کے ساتھ براہ راست عوام کے مسائل کا ان کی دہلیز پر حل کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ جاوید اقبال وزیر دو گھنٹے تک فیس بک پیج اور براہ راست فون کالز کے زریعے عوام سے مخاطب رہے۔ بھرپور عوامی پزیرائی کو دیکھتے ہوئے آن لائن کھلی کچہری کا سلسلہ ہفتہ وار جاری رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسائل کا ان کی دہلیز پر حل کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تھانہ کی سطح پر کھلی کچہریاں منعقد کرنے کے بعد جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد جاوید اقبال نے گزشتہ روز فیس بک اور براہ راست فون کالز کے زریعے عوام کے مسائل سنے اور فوری طور پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے گئے منگل کے روز آن لائن کھلی کچہری کے زریعے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد جاوید اقبال وزیر دو گھنٹے کے طویل دورانیے کے لیے فیس بل پیج اور براہ راست فون کالز کے زریعے عوام سے مخاطب رہے اس دوران ضلع بھر سے عوام نے کھلی کچہری میں بھرپور انداز میں شرکت کی اور ضلعی پولیس سربراہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ ضلعی پولیس سربراہ نے فیس بک پر کمنٹس اور موصول ہونے والی براہ راست کالز کے زریعے سائیلین کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے جبکہ بھرپور عوامی پزیرائی کو دیکھتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے آن لائن کھلی کچری ہفتہ وار شروع کرنے کا آغاز کا بھی اعلان کیا اور اس ہر ہفتہ کے منگل کے دن تین سے چار بجے تک ضلعی پولیس سربراہ آپ سے براہ راست فیس بک اور لائیو فون کالز کے زریعے مخاطب ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے