Home / اہم خبریں / گوگل کے بعد ایپل نے بھی چین میں دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا

گوگل کے بعد ایپل نے بھی چین میں دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں پھیلے پُراسرار کورونا وائرس کے پیشِ نظر گوگل کے بعد ایپل نے بھی اپنے تمام دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل چین کے مین لینڈ میں اپنے تمام تر کارپوریٹ آفس، اسٹورز، اور کانٹیکٹ سینٹرز کو 9 فروری سے بند کردے گی جبکہ آن لائن اسٹورز کھلے رہیں گے۔ مگر اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فاکسکون کے زیر انتظام چلنے والی ایپل کی چینی فیکٹریاں بھی بند ہوں گی یا نہیں۔ اس سے قبل چین میں کرونا وائرس کے پیشِ نظر معروف سرچ انجن کمپنی گوگل نے بیجنگ میں موجود اپنا دفتر عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔ گوگل ترجمان کے مطابق چینی حکومت کی ہدایت پر چین کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور تائیوان میں بھی اپنے تمام دفاتر بند کر رہے ہیں۔ پُراسرار کرونا وائرس نے جہاں چین میں موجود لوگوں کی زندگیوں کو بُری طرح متاثر کیا ہے وہیں چین کو معاشی طور پر بھی بے حد نقصان پہنچایا ہے۔ چین میں دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ مارکیٹ ہے جبکہ چین دنیا کا سب سے بڑا صنعتی مرکز ہے، پُراسرار وائرس کی وجہ سے دنیا کے تقریباً تمام تر صنعت کاروں اور دیگر عالمی کمپنیوں نے چین میں موجود اپنے دفاتر عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں جس کے باعث معاشی طور پر بھی نقصان ہو رہا ہے۔ چین میں پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے اب تک 300 سے زائد افراد جاںبحق ہو چکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے