Home / اہم خبریں / ویوولائن کی جانب سے جشن کا انعقاد

ویوولائن کی جانب سے جشن کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے پی ایف میوزیم میں ویلوولائن 300 گیس انجنوں کا جشن منایا گیا جس کی صدارت او ای ایس کے شیئر ہولڈرز اظہر اقبال، نسیم احمد، محمد سعید اور جاوید اقبال نے کی۔ ویلوولائن بزنس منیجر مشرق وسطی افریقہ اور پاکستان کرسٹوس میٹیس یوس اور مارکیٹنگ منیجر ایم ای این پی عابد علی ماوجی سمیت مختلف شہروں کے 400 کے قریب صارفین نے اس تقریب میں شرکت کی اور اورینٹ انرجی سسٹم (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی دو دہائیوں پر مشتمل اعلیٰ خدمات اور ویلوولائن کی پریمیم مصنوعات کے معیار کو سراہا۔ واضح رہے کہ او ای ایس وہ پہلا ادارہ ہے جس نے پاکستانی پاور سیکٹر میں 24×7 سروس کا تصور متعارف کرایا تھا اور اس پورے پاکستان کی سطح پر اپنی خدمات پیش کیں۔ ویلوولائن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ گزشتہ 153 سالوں سے دنیا کا پہلا اور پائیدار لیبریکنٹ برانڈ ہے۔ ویلوولائن کا نعرہ ہے،”دنیا کا پہلا اور سب سے بہترین“۔ ویلوولائن دنیا بھر میں 140 سے زیادہ ممالک میں کام کرتا ہے۔ 1866 کے بعد سے‘ ویلوولائن نے بہت ساری ابتدائی ایجادات شروع کیں جن سے صنعت بدل گئی۔ آج ویلوولائن کا نام صارفین کیلئے اعتماد کی ضمانت ہے کیوں کہ یہ جدید مصنوعات اور خدمات کے ذریعے کاروباریوں اور صارفین کے لئے بہتر فارمولہ پیش کرتا ہے۔ ویلوولائن کی مصنوعات انجن کی زندگی بڑھانے‘ ایندھن کی بچت‘ کارکردگی میں اضافے‘ ماحولیات کی بہتری کے حوالے سے ایک انتہائی معتبر نام ہے۔ 1866 میں ڈاکٹر جان ایلس نے اس صنعت کا پہلا برانڈ قائم کیا جب اس نے ایک بڑے سائز کے بھاپ کے انجن کے پھنسے ہوئے والوز کو اپنے لیبریکنٹ سے جاری کیا۔ انہوں نے ویلوولائن کو دنیا کے سب سے پہلے ٹریڈ مارک آئل برانڈ کے طور پر رجسٹرڈ کرایا۔ آج ویلوولائن گزشتہ 153سالوں کے تجربے کا حامل دنیا بھر میں لیڈنگ لیبریکنٹ اسپیشلسٹ ہے۔ یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ‘ آسٹریلیا اور انڈیا جیسے لیبریکنٹس بنانے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر آتا ہے، ویلوولائن مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب کا باضابطہ پارٹنر بھی ہے۔ ویلوولائن کا گیس انجن آئل کی بہتر تشکیل سو فیصدی یورپ میں کی جاتی ہے جسے جین بیکر نے سخت آزمائشوں کے بعد 2018ء میں اورینٹ انرجی سسٹم کے واحد نمائندے کے طور پر پاکستان میں متعارف کرایا۔ دو سال سے بھی کم عرصے میں ویلوولائن اور اورینٹ انرجی نے اپنے تیل کی غیر معمولی کارکردگی اور پریمیم خدمات مثلاً بین الاقوامی جانچ اور استعمال کرنے کی تربیت کے ساتھ 300 سے زائد گیس انجن نصب کرچکا ہے۔ ویلوولائن کی کچھ عالمی اختراعات
1939ء میں ویلوولائن نے ایک سنگل گریڈ کا تیل تیار کیا جسے X-18 کہا جاتا ہے جوگاڑیوں کیلئے ضروری دیگر 18 اقسام کے تیلوں کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔ 1954ء میں ویلوولائن نے آل کلائمٹ آئل پیش کیا جسے استعمال کرنے کے بعد گاڑی کو ہر سیشن میں تیل کی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ 1965ء میں ویلوولائن نے گاڑیوں کی قوت اور رفتار کے جنون کو نظر میں رکھتے ہوئے بطور خاص ریسنگ کی گاڑیوں کیلئے ایک تیل متعارف کرایا جسے اب VR 1 کہا جاتا ہے۔ 1996ء میں ویلوولائن نے ڈیورا بلینڈ متعارف کرایا‘ یہ پہلا مصنوعی ملاوٹ والا موٹر آئل ہے تیزی سے گرم ہونے والے انجن کی حدت کو قابو میں رکھتا ہے۔ 2000ء میں ویلوولائن نے 80 سے 90 کی دہائی میں کاروں کے استعمال میں ہوتے ہوئے تیزی سے اضافے کے پیش نظر مکس لائف کو متعارف کرایا جس کا استعمال 75,000 میل کے بعد کاروں میں کھوئی ہوئی ہارس پاور کی بحالی میں معاون ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے