Home / اہم خبریں / سندھ شطرنج چیمپئن شپ کے نام سے منعقد کی جانے والی چیمپئن شپ جعلی ہے، جعلساز خاتون آرگنائزر کا سندھ شطرنج ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں۔ محمد واصف سندھ شطرنج ایسوسی ایشن

سندھ شطرنج چیمپئن شپ کے نام سے منعقد کی جانے والی چیمپئن شپ جعلی ہے، جعلساز خاتون آرگنائزر کا سندھ شطرنج ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں۔ محمد واصف سندھ شطرنج ایسوسی ایشن

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) شطرنج کے سندھ کے تمام کھلاڑیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 31 جنوری کو منعقد کی جانے والی شطرنج چیمپئن شپ ایک جعلی سندھ شطرنج چیمپئن شپ ہے مذکورہ جعلساز خاتون آرگنائزر کا سندھ شطرنج ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی خاتون کی متوازی نام نہاد شطرنج ایسوسی ایشن کا سندھ کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ سے الحاق نہیں ہے اور ہی موصوفہ کا شطرنج سے کبھی بھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ نہ تو وہ کھلاڑی ہیں اور نہ ہی آرگنائزر۔ صوبہ سندھ سے باہر کے چند افراد ان کو اسپانسر کررہے ہیں اور وہ سندھ شطرنج ایسوسی ایشن پر اپنا قبضہ کرکے اپنی مرضی کی شطرنج فیڈریشن بنانے کی مزموم سازش کررہے ہیں اور موصوفہ صوبہ سندھ کے مفاد کی مخالفت میں کام کررہی ہیں اور میر جعفر اور میر صادق کے تاریخی کردار کی مانند سندھ کے شطرنج کے کھلاڑیوں کی پیٹھ میں چھرا گونپ رہی ہیں۔ پہلے انکا دعویٰ تھا کہ وہ پاکستان شطرنج فیڈریشن کی سیکریٹری جنرل ہیں۔ موصوفہ کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہوئے ان کے آقاؤں نے اپنا مقصد حاصل کرلیا اور دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کر باہر پھینک دیا ہے۔ پاکستان شطرنج فیڈریشن کے عہدیداران کی تصدیق کے لئے ورلڈ فیڈریشن کی ویب سائٹ

www.fide.com
پر لاگ ان ہوکر
https://www.fide.com/directory/affiliated-organizations
پاکستان شطرنج فیڈریشن کے عہدیداران کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ جس میں عبدالسلیم خان (کے پی کے) ثمر حسین (سندھ) ڈاکٹر ندیم (کے پی کے) عبدالعزیز خان (بلوچستان) محمد واصف (سندھ شطرنج ایسوسی ایشن) جبکہ عمر خان (کے پی کے) اور وقار مدنی اور غلام حسین (پنجاب) کو نمائندگی کررہے ہیں۔
سندھ شطرنج ایسوسی ایشن کے متوازی ایسوسی ایشن بنانے کے جرم میں موصوفہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جارہی ہے اور قانونی چارہ جوئی شروع ہوچکی ہے جس کے نوٹس جاری کئے جارہے ہیں۔ لہذا سندھ بھر کے تمام شطرنج کے کھلاڑیوں کو مطلع کیا جاتا ہے اور خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اس طرح کی جعلی سرگرمیوں سے دور رہیں اور ان میں شرکت سے گریز کریں۔ بصورت دیگر ان کو پیچیدہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جس سے انکی عزت نفس مجروح ہونے کا قوی امکان ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے