Home / اہم خبریں / تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل، معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپرد

تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل، معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپرد

کراچی (نوپ نیوز) تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی عمران علی شاہ نے اسٹیڈیم روڈ کے قریب ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تحریک انصاف نے نو منتخب رکن اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر وضاحت طلب کی تھی۔ جب کہ عمران شاہ کی سوتیلی والدہ ڈاکٹر ریحانہ شاہ نے بھی سوشل میڈیا پیغام میں ان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی اور معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک عمران شاہ معطل رہیں گے تاہم انضباطی کمیٹی کو ایک ماہ میں معاملے کی تحقیقات مکمل کرنی ہے۔ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران علی شاہ کی رکنیت معطل نہیں کی گئی ہے انہیں جواب جمع کرانےکی ایک دن کی مہلت دی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے