Home / اہم خبریں / ہندو ازم بالادستی کا ایجنڈا جنونیت پسند ہے جو بھارت کو تباہ کردے گا، مودی سرکار کا شہریت سے متعلق متنازع قانون سازی مسلم دشمنی پر مبنی ہے۔ ثروت اعجاز قادری

ہندو ازم بالادستی کا ایجنڈا جنونیت پسند ہے جو بھارت کو تباہ کردے گا، مودی سرکار کا شہریت سے متعلق متنازع قانون سازی مسلم دشمنی پر مبنی ہے۔ ثروت اعجاز قادری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہندو ازم بالادستی کا ایجنڈا بھارت کو تباہ کردے گا، مودی سرکار کا شہریت سے متعلق متنازع قانون سازی مسلم دشمنی پر مبنی ہے، مودی کا متنازعہ شہریت کا قانون انسانی حقو ق کی خلاف ورزی اور مذہبی منافرت پر مبنی ہے، مودی کی گیدڑ بھبکیوں سے خوفزدہ ہونیوالے منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کے اقلیت دشمن قانون کے خلاف کاروائی عمل میں لائے، مودی پر انسانی حقوق اور مذہبی منافرت پھیلانے اور اقلیتوں کا قتل عام کرنے پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، اقوام متحدہ مودی کو انسانیت کا دشمن قرار دیکر دہشتگرد قرار دے، دنیا پر واضع ہوگیا بھارت میں امتیازی سلوک کے باعث اقلیتیں بالخصوص مسلمان غیر محفوظ ہیں، کشمیر میں مسلم نسل کشی آر ایس ایس کا دہشتگردانہ اور جنونی نظریہ ہے، مسلم نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموش انتہائی تشویشناک ہے، کشمیر میں مسلم نسل کشی کے بھیانک نتائج ہونگے خطے میں کشمیر کے مسئلے کے حل کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی متنازعہ شہریت قانون کی شدید مذمت اور مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مسلم نسل کشی آرایس ایس کا انسانیت دشمن نظریہ ہے، کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی و مظالم کے بھیانک نتائج ہونگے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے، پاکستان کے عوام کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، حکومت پاکستان نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے جہاد کا اعلان کیا تو پاکستان سنی تحریک صف اول میں کھڑی ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے