تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز چمپیئن شپ گرلز میں سنیئر میں اوکاشہ ستہیو، یوتھ میں یسریٰ خان اور جونیئر میں انس اختر نے اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا

ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز چمپیئن شپ گرلز میں سنیئر میں اوکاشہ ستہیو، یوتھ میں یسریٰ خان اور جونیئر میں انس اختر نے اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز چمپیئن شپ کا انعقاد اولمپئین افتخار سید گراؤنڈ میں کیا گیا جس میں 68 گرلز نے جونیئر یوتھ اور سنیئر کے 10,10 ویٹ کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ ڈی ایم سی ایسٹ اور اولمپیئن افتخار سید اکیڈمی کے تعاون سے کراچی اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ گرلز چمپیئن شپ کا افتتاح مہمان خصوصی چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے کیا اور ان کیساتھ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، وائس چیئرمین انجنئیر محفوظ الحق، اولمپیئن افتخار سید، راشد احمد، سعید عالم، سندھ آرم ریسلنگ کے صدر انتصار حیدر اور سیکریٹری کاشف احمد فاروقی، ایس ایم ناصر علی، ریحان اکرم، احمد دین، سلمان اسماعیل، صورت فاروقی، میڈیم بابرہ اسماعیل، شہلا افتخار، شاداب افتخار، عظمی شیخ، قدسیہ راجہ اور ڈی ایم سی ایسٹ کے عزیر، رمیز صدیقی بھی شامل تھے۔گرلز- 35 کے جی میں نہیا سلطان نے کشف احمد کو زیر کر کے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا اور تیسری پوزیشن روبا زین نے حاصل کی، 40- کے جی میں فاطمہ یوسف نے پہلی پوزیشن، ثمن علیم نے دوسری اور عالیہ عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 45- کے جی میں ایمن اقبال نے پہلی، رمشا عبد الرحمن نے دوسری اور مناہل یامین نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 50- کے جی میں کائنات اشرف نے پہلی، عائشہ اصغر نے دوسری اور آرزو اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 55- کے جی میں خالدہ احمد نے پہلی، عظمی وقار نے دوسری اور رباب یاسین نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا، 60- کے جی میں ماجدہ زین نے پہلی، نرمین عرفان نے دوسری اور عالیہ اسماعیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 65- کے جی میں منیبہ زبیر نے پہلی، فاطمہ زین نے دوسری بصرہ امجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 70- کے جی میں اوکاشہ ستہیو نے پہلی، فرحانہ علی نے دوسری اور صائم نے تیسری پوزیشن سنبھالی، 75- کے جی میں انس اختر نے پہلی، زینب رباب نے دوسری اور ایمن افتخار نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 80 – کے جی میں صباء نعیم نے پہلی، یسری خان نے دوسری اقراء کامران نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ مہمان خصوصی چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول میں بچے اور بچیوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے جہاں کھیلوں کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے اور تمام مہمان گرامی خاص طور الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا سے آئے ہوئے سنیئر اسپورٹس جرنلسٹ اصغر عظیم، طارق اسلم، عمر شاہین، محمد قمر خان، علی یاور عباس، محمد آصف، علیم آزاد، اکبر حسین، ارشد وہاب، شاہ زیب خرم، مقصود احمد، شہزادہ معین، نصر اقبال اورشاہد علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض ایس ایم ناصر علی، احمد دین، ریحان اکرم، عظمی شیخ، سلمان اسماعیل، مہرین اکرم، کنول اعجاز، مس شہلا افتخار، مس شاداب افتخار اور نبیلہ بانو نے ادا کئے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے