گجرات/ کوٹلہ ارب علی خان (رپورٹ: چوہدری فیصل گجر) سابق کونسلر ملک خادم حسین پہاڑے (مرحوم) کے صاحبزادے، سابق کسان کونسلر ملک وقار حسین پہاڑے کے بھائی ملک سجاد حسین پہاڑے سابق وائس چیئرمین پروفیسر ملک طالب حسین اور ڈاکٹر شوکت علی بھٹی کی قیادت میں قائد چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ اس سلسلے میں ملک سجاد حسین کی رہائش گاہ بمقام پہاڑے پر اکٹھ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ بھر سے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ق چوہدری شاہد رضا کا پہاڑے چوک کوٹلہ میں شاندار استقبال کیا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور منچلوں نے ہزاروں کرنسی نوٹ نچھاور کرتے ہوئے اپنے قائد سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
![]()