Home / اہم خبریں / جرمنی میں 75 سالہ بوڑھے شخص نے بستر مرگ پر اسلام قبول کرلیا

جرمنی میں 75 سالہ بوڑھے شخص نے بستر مرگ پر اسلام قبول کرلیا

میڈرڈ (نوپ نیوز) جرمنی میں 75 سالہ بوڑھے شخص نے بستر مرگ پر اسلام قبول کرلیا۔ معمر شخص کی کلمہ طیبہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں 75 سالہ قریب المرگ شخص نے شدید علالت کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ بوڑھے شخص کو اس کے مسلمان شناسا نے کلمہ طیبہ پڑھایا اور فرط جذبات سے معمر شخص کے گلے لگ کر رونے لگا۔بعدازاں معمر شخص کے کان میں اذان دی گئی۔ یہ واقعہ وہاں موجود کسی ساتھی نے ریکارڈ کرکے ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کرادی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مسلمانوں نے معمر شخص کے قبول اسلام پر انہیں بے حد مبارک باد پیش کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے