Home / اہم خبریں / کراچی میں 5 ٹریفک پولیس اہلکار کرپشن کے الزامات میں معطل، آئی جی سندھ نے انکوائری کا حکم دے دیا

کراچی میں 5 ٹریفک پولیس اہلکار کرپشن کے الزامات میں معطل، آئی جی سندھ نے انکوائری کا حکم دے دیا

کراچی (نوپ نیوز) سندھ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ، امجد جاوید سلیمی نے 5 ٹریفک پولیس حکام کو مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہونے پر معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کردیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے الزامات پر معطل کیے گئے افسران میں گلزار ہجری کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) جعفر عباس، ملیر کے ڈی ایس پی امین الرحمن، گلزار ہجری کے سب انسپیکٹر محمد سعید اور 2 کانسٹیبلز شامل ہیں۔صوبائی پولیس چیف نے یہ فیصلہ ٹریفک پولیس کے کراچی ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی جانب سے رپورٹ کے موصول ہونے پر لیا۔معطل کیے گئے پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری انٹرنل اکانٹبلٹی برانچ (آئی اے بی) کی جانب سے کی جائے گی۔واضح رہے کہ آئی جی پی جاوید سلیمی کی جانب سے 9 اگست کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور احتساب کے عمل کے لیے آئی اے بی کا قیام عمل میں آیا تھا۔اس برانچ کی قیادت ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل پولیس کی جانب سے کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے