Home / اہم خبریں / چمن مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

چمن مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

چمن (نوپ نیوز) مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ چمن پولیس کے مطابق مال روڈ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی اس دوران موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے