تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے نئی قیادت چن لی۔ شہزادہ ذوالفقار صدر، ناصر زیدی سیکریٹری جنرل، سمیت نائب صدور اور اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل منتخب

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے نئی قیادت چن لی۔ شہزادہ ذوالفقار صدر، ناصر زیدی سیکریٹری جنرل، سمیت نائب صدور اور اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل منتخب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 2019 کا انعقاد کراچی میں ہوا۔ انتخابات میں اگلے دو سال کی مدت کے لئے صدر، نائب صدور، سیکریٹری جنرل، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سمیت فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے عہدوں پر حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔ شہزادہ ذوالفقار بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے جبکہ ناصر زیدی ایک سو باون ووٹ حاصل کرکے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے، چاروں نائب صدور بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے جن میں لالہ اسد پٹھان، رانا پرویز، بخت یوسفزئی، اور سلیم شہزاد شامل ہیں، محمد شاہد چوہدری، محمد عیسی، خالد کھوکھر اور ملک یاسین بھی بلا مقابلہ اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے، اس کے علاوہ ذوالفقار علی میتھو خزانچی منتخب ہوئے جبکہ پچیس رکنی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا بھی انتخاب کیا گیا، ملک بھر سے تیرہ جرنلسٹس یونین کے نمائندے کراچی پہنچے جبکہ تقریباً دو سو مندوبین نے ووٹ کاسٹ کیے، اس سے قبل دو روز تک بائینیل ڈیلیگیٹ میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر بحث کی گئی۔ بی ڈی ایم اور انتخابات کی میزبانی کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کی، کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پی ایف یو جے کی نومنتخب قیادت کو کامیابی پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کے یوجے نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ایف یوجے کی نئی قیادت صحافیوں کو درپیش مسائل کا سدباب کرے گی اور اس سفر میں اسے کے یوجے کے تعاون کا بھی ساتھ رہے گا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے