کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں میڈیا مالکان کے خلاف طبل جنگ، میڈیا ورکروں کے حق میں بڑا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ بتایا گیا ہے کہ صحافی ایس ایم عرفان کا انتقال معاشی حالات کی وجہ سے ہوا، پچھلے چھ ماہ سے انکے ادارے میں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہورہی تھی میڈیا ہاؤسز میں فنانشل ایشوز ہیں، سندھ حکومت نے میڈیا ہاؤسز کے بقایاجات کی ادائیگی کو مشروط کیا، میڈیا ہاؤسز کو ملازمین کی تنخواہوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی، جس ادارے نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی انکے بقایاجات روک دئیے جائینگے، میڈیا ورکرز کی محنت کی وجہ سے میڈیا اداروں نے ترقی کی ہے اگر اداروں نے ورکرز کو ادائیگیاں نہیں کیں تو ہم انکے بقایاجات ادا نہیں کرینگے۔
![]()