میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ آٹے کی ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ اور گراں فروشی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا عوام کو جائز نرخ پر آٹے کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔ گراں فروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اس امر کا اظہار انہوں نے آٹے کے بڑھتے ہوئے نرخ پر قابو پانے کیلئے اپنے دفتر میں محکمہ خوراک کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آٹے کے مقررہ نرخ 45 روپے فی کلو سے زائد نرخ پر آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے لوگوں کو جائز نرخ پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نوشہرو فیروز اور پاسکو گودام عمر کوٹ سے گندم منگوائی گئی ہے جو ملز اورچکی مالکان کو سرکاری نرخ پر فراہم کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ میرپورخاص علی بخش مہر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میرپورخاص علی محمد تالپور نے کمشنر کو بتایا کہ ملز اور چکی مالکان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے چالان ادا کرنے والے مل مالکان کو گندم کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے۔
![]()