Home / اہم خبریں / الیاس عمر نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا، قرآن کی بے حرمتی کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے، عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن

الیاس عمر نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا، قرآن کی بے حرمتی کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے، عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف الیاس عمر کے جرات مندانہ اقدام نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ناروے کے سفیر کو فوری طور پر ملک سے نکالا جائے، توہین قرآن کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے اور اس حوالے سے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف قائد آباد ڈی سی آفس کے سامنے مرکزی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے سے امیر ضلع ملیر محمد اسلام اور دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر قرآن مجید کی بے حرمتی میں ملوث شخص کے خلاف کلمات درج تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا بھر میں اسلام پر مختلف انداز سے یلغار کی جارہی ہے، مسلمانوں کے دل سے اسلام کی محبت نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، مسلمان عمل میں کمزور ہوسکتا ہے، لیکن کسی ایک مسلمان کو بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کی بے حرمتی اور شان میں گستاخی برداشت نہیں ہے، برسوں کی غلامی کا نتیجہ ہے کہ آج کفار اس قدر بے باک ہوگئے ہیں کہ وہ اب سر عام قرآن مجید کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر مہذب ممالک، مذاہب اور آسمانی کتابوں کے احترام، امن، مذہبی رواداری کی بات کرتے ہیں، لیکن دنیا نے دیکھا کہ کس طرح قرآن مجید کی بے حرمتی کا نظارہ دیکھنے کے لئے لوگ جمع تھے اور ان کی حفاظت کے لئے پولیس موجود تھی، جو اس موقع پر بدبخت کو روکنے کے بجائے الیاس عمر کو قابو کر رہی تھی، مسلم حکمران قرآن مجید کی بے حرمتی پر خاموشی اختیار کرکے اسلام سے غداری کررہے ہیں، لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ ہمارے دلوں سے قرآن مجید کی محبت نکالی نہیں جاسکتی۔ امیر ضلع ملیر محمد اسلام نے کہا کہ قرآن کا احترام اور بنی صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت ہمارا ایمان کا حصہ ہے، اللہ کے کلام اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی، غیرت ایمانی ہی اصل زندگی ہے۔ علاوہ ازیں شہر کے اہم مقامات پر بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے