تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بٹگرام میں آٹے اور چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متعلق شہریوں کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے تمام پرائس مجسٹریٹس، آٹا، چینی کے ہول سیل ڈیلرز اور تاجر نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس

بٹگرام میں آٹے اور چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متعلق شہریوں کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے تمام پرائس مجسٹریٹس، آٹا، چینی کے ہول سیل ڈیلرز اور تاجر نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس

بٹگرام (رپورٹ: عتیق سلیمانی) بٹگرام میں آٹا اور چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متعلق شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید ثقلین شاہ نے تمام پرائس مجسٹریٹس، آٹا، چینی کے ہول سیل ڈیلرز اور تاجر نمائندوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ، تاجروں اور محکمہ خوراک کے نمائندوں کے ساتھ ملکر آٹا اور چینی کے ریٹ مقرر کریں تاکہ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کیا جاسکے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ شہریوں کو کم از کم نرخوں پر کھانے پینے کی تمام اشیاء خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاہم شہری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد سے متعلق اپنی شکایات ضلعی کنٹرول روم نمبر 0997310136 یا پاکستان سٹیزن پورٹل پر جمع کرائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے ایچ بی ایل مائیکروفنانس، ون لنک اور یورونیٹ میں معاہدہ، پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک، ون لنک اور یورونیٹ پاکستان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے