Home / اہم خبریں / پولیس کی تابڑ توڑ کاروائیاں، میرپورخاص میں دیسی شراب کی بھٹی پکڑی گئی، اشتہاری ملزم گرفتار، مقدمات درج

پولیس کی تابڑ توڑ کاروائیاں، میرپورخاص میں دیسی شراب کی بھٹی پکڑی گئی، اشتہاری ملزم گرفتار، مقدمات درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں دیسی شراب فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، ملزمان گرفتار، شراب برآمد، مقدمات درج۔
تھانہ جھڈو: عوامی شکایات پر ایس ایس پی میرپورخاص کے نوٹس کے بعد ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود دیھ 379 دوران گشت دیسی شراب کی بھٹی پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی، 1010 لیٹر دیسی شراب برآمد ، ملزمان بنام گلزار اور شاہنواز کھوسو کے خلاف مقدمہ جھڈو تھانے میں درج ، تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
تھانہ محمود آباد: ایس ایچ او محمود آباد کی متعلقہ تھانے کی حدود عمرکوٹ روڈ کامیاب کاروائی، شارع عام کو نقصان پہچانے کے ذریعے نقصان رسانی کے الزام میں ٹریکٹر ڈرائیور ملزم اجمل کولہی گرفتار، جبکہ ٹریکٹر اور ٹریکٹر پر لگے گوبل کو قبضہ پولیس میں لے کے ملزم کے خلاف مقدمہ محمود آباد تھانے میں درج ۔
تھانہ ٹاؤن: ایس ایچ او ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد اسٹیٹ لائف بلڈنگ کامیاب کاروائی، ملزم جمعوں منگریو گرفتار، ملزم کے قبضے 6 وسکی شراب کی بوتلیں برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ٹاؤن تھانے میں درج۔
روپوش/ اشتہاری
تھانہ ٹاؤن: ایس ایچ او ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود مین حیدرآباد روڈ نزد گاما اسٹیڈییم کامیاب کاروائی، روپوش ملزم بنام یاسر گرفتار، ملزم تھانہ ٹاؤن کے جعلسازی کے مقدمہ میں ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے 6 ہائیڈرینٹس سے متعلق فیصلہ دو ماہ میں کرنے کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے