میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) میہڑ قومی عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ایڈوکیٹ منور جتوئی کے گھر چوری کی کوشش کے خلاف میہڑ کورٹ سے نیشنل پریس کلب میہڑ تک وکلاء اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت قومی عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر منور جتوئی، نوجوان شہری اتحاد ميہڑ آرگنائزر شکیل عطار ایڈوکیٹ، لیاقت ڈیپر محمد علی کاندھڑو اور دیگر کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا میہڑ میں پولیس امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے گزشتہ روز دیدار منگی کے گھر میں دھاوا مار کر زیورات اور قیمتی سامان لے کر آسانی سے فرار ہوگئے رات ایڈوکیٹ منور جتوئی کے گھر سے چوری کے ارداے سے گھر میں داخل ہوئے گھر والوں کے چوکنا ہونے پر چور بھاگ گئے جبکہ مسلح افراد نے درگاہ سعدی موسانی کے زائرین حیدر آباد کے رہائشی اسد شیخ، عبدالخالق شیخ اور جبار جونیجو سے موبائل فون اور ہزاروں روپے نقد اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے، موٹرسائیکل کی چوریوں کا سلسلہ برقرار ہے شہری اپنے گھروں میں محفوظ نہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں بڑھتی ہوئی بدامنی پر کنٹرول کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے جبکہ ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا ملک کی جانب سے میہڑ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا نوٹس لیتے ہوۓ ایس ایچ او میہڑ غلام حيدر پنہور کا تبادلہ کر کے فریدآباد ایس ایچ او منیم لاڑک کو میہڑ تھانے کا اضافی چارج دے دیا ہے اور اے ایس پی انیل حیدر نے بڑھتی ہوئی بدامنی کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا میہڑ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خاتمے کیلئے ہم پوری کوشش کر رہے ہیں میہڑ میں امن و امان بہتر کریں گے اے ایس پی نے کہا اکثر چور کرائم میں موٹرسائیکل استعمال زیادہ کر رہے ہیں، موٹرسائیکل غیر رجسٹر ہونے پر ہم شوروم مالکان اور میہڑ تحصیل کے شہریوں کو پابند کرتے ہیں کہ وہ اپنی موٹرسائیکل اور رکشہ رجسٹر کرائیں، نمبر پلیٹ لگائیں اور اپنے ساتھ شناختی کارڈ لازمی رکھیں، ایک ماہ تک روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کریں گے عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے موٹرسائیکل اور رکشہ حراست میں لے کر شوروم مالکان اور موٹرسائیکل مالکان پر مقدمہ درج کریں گے، مزید کہا کہ میہڑ شہر کے علاوہ قریبی علاقے اور گاؤں میں ہوٹل رات دیر تک چل رہے ہیں جو غیر قانونی ہیں، ہم ان کو رات کے 10 بجے تک کا ٹائم دینگے، ہوٹل بند نہیں ہوۓ تو کارروائی کریں گے، اے ایس پی نے مزید کہا میہڑ تحصیل کے امن و امان کی بہتری کیلئے سول سوسائٹی شہری اور معزز رہنما صحافی حضرات ہمارا ساتھ دیں جسے ہم ملکر میہڑ تحصیل میں کرائم پر کنٹرول کریں اور منشیات کا خاتمہ کر سکیں اور میہڑ تحصیل میں امن پسند ماحول بنا سکیں۔
![]()