Home / اہم خبریں / محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں پہلی بار ادویات کی ٹیسٹنگ کے بعد اب انجیکشن کی ٹیسٹنگ کی بھی جدید لیب کا آغاز کردیا

محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں پہلی بار ادویات کی ٹیسٹنگ کے بعد اب انجیکشن کی ٹیسٹنگ کی بھی جدید لیب کا آغاز کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں پہلی بار ادویات کی ٹیسٹنگ کے بعد اب انجیکشن کی ٹیسٹنگ کی بھی جدید لیب کا آغاز کردیا ہے جس سے عوام مزید مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔ یہ بات سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان رضوی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ کا ایک اور اچھا اقدام ہے کہ سندھ کی واحد ڈرگ ٹیسٹنگ لیب میں پہلی بار انجکشن ٹیسٹنگ سیکشن کا آغاز کردیا۔ ڈاکٹر عدنان رضوی نے کہا کہ انجیکشن ٹیسٹنگ سیکشن کا افتتاح سیکریٹری صحت سعید اعوان نے کہا جہاں پر اب ادویات کے ساتھ انجیکٹ ایبل ٹیسٹ کی بھی سہولت میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انجیکشن ٹیسٹنگ سیکشن میں آٹو کلیوز، انکوبیٹر اور جدید مشینیں بھی نصب کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلی محلوں میں بیٹھے ڈاکٹر ہر پہلے شخص کو غیر معیاری انجکشن لگانے کی اطلاعات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بھر میں عوام کو غیر معیاری انجیکشن لگانے والے ڈاکٹر باز آجائیں جبکہ انجکشن بنانے والی کمپنیاں بھی باز رہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے