Home / اہم خبریں / واٹر بورڈ کے غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کے دعوے محض دعوے نکلے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فہیم خان، رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر نے ایک اور غیر قانونی کنکشن کی نشاندہی کردی

واٹر بورڈ کے غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کے دعوے محض دعوے نکلے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فہیم خان، رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر نے ایک اور غیر قانونی کنکشن کی نشاندہی کردی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) واٹر بورڈ کے غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کے دعوے محض دعوے نکلے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فہیم خان، رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر نے ایک اور غیر قانونی کنکشن کی نشاندہی کردی پی این ٹی سوسائٹی سیکٹر 31 ڈی میں واٹر بورڈ عملے کی ملی بھگت سے کنکشن فیکٹریوں اور برف خانوں کو دیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس اور واٹر بورڈ کے عملے کے ساتھ ملکر غیر قانونی کنکشن ختم کرادیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ واٹر بورڈ کا عملہ خد پانی چوری میں ملوث ہے نچلی سطح کا عملہ کورنگی کا پانی بیچ رہا ہے شہر میں بالخصوص کورنگی میں پینے کے پانی کی کمی نہیں لیکن واٹر بورڈ میں موجود مافیا کی وجہ سے پانی کی کمی کا سامنہ آرہا ہے کورنگی کی عوام کا حق انہیں لیکر دیں گے اس موقع پر ایم این اے فہیم خان نے کہا کہ مافیا یہاں پر 6 انچ کے پائپ لگاکر پانی چوری کررہا ہے، پانی چوری کرنے والوں کو پھر سے کہہ رہے ہیں وہ باز آجائیں ہمارے علاقے کا پانی چوری کرنے والوں کے ساتھ کسی صورت رعایت نہیں ہوگی عوام کو پانی کی سہولیات ممکن بنائیں گے واٹر بورڈ کے افسران اور وزیر بلدیات واٹر بورڈ میں بیٹھے مافیاؤں کا احتساب کرے عوام کو پریشان کرنے والے ان ملازمین کو فوری برطرف کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے