Home / اہم خبریں / ڈی پی او لوئر کوہستان کے احکامات پر پولیس کی سپیشل ٹیمز، ایلٹ کمانڈوز نے علاقہ شانٹھی پٹن و دیگر دور دراز علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں کاشت کی گئی بھنگ کو تلف کیا

ڈی پی او لوئر کوہستان کے احکامات پر پولیس کی سپیشل ٹیمز، ایلٹ کمانڈوز نے علاقہ شانٹھی پٹن و دیگر دور دراز علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں کاشت کی گئی بھنگ کو تلف کیا

کوہستان (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ہوئی کہ علاقہ شانٹھی پٹن و دیگر دور دراز علاقوں میں کچھ لوگوں نے غیر قانونی طور پر بھنگ کاشت کر رکھی ہیں۔ جس پر ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے ایس ڈی پی او سرکل پٹن اورنگزیب خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پٹن خلیل الرحمان خان بمعہ پولیس سپیشل ٹیمز، ایلٹ کمانڈوز کو بھنگ کی کاشت کو تلف کرنے کیلئے شانٹھی پٹن و دیگر دور دراز علاقوں کیلئے روانہ کیا، پولیس ٹیمز نے موقع پر پہنچ کر بھرپور طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے علاقہ شانٹھی پٹن و دیگر علاقوں میں جہاں کہیں بھی بھنگ کی کاشت موجود تھی کو مکمل طور پر تباہ / تلف کیا اور جن لوگوں کے کھیتوں میں نشہ آور شے بنانے کے مقصد کیلئے کاشت کی گئی بھنگ موجود تھی ان کے خلاف سی این ایس اے 4/5 کے تحت مقدمات درج کئے گئیے، ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے واضح طور پر تمام آفیسران پولیس کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اس نشہ اور لعنت کا لوئر کوہستان سے خاتمہ نہ کیا جائے تب تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے