جامشورو (رپورٹ: سبحان بلوچ) کوٹری ریلوے پھاٹک کے قریب بھوسے سے لدا ہوا ٹرک حادثے کا شکار بچے سمیت 3 افراد جان بحق ایک شخص زخمی- ٹرک کلٹی ہونے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار چار افراد ٹرک کی زد میں آگئے جس میں ایک کمسن بچے سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی۔ جاں بحق افراد میں غلام مصطفی عرف بگو بوک٬ محمد نواز خاصخیلی اور سناور علی خاصخیلی شامل جبکہ ایک شخص جمعو شورو شدید زخمی۔ ایس ایس پی جامشورو نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم جبکہ تمام تر امدادی کاروائیوں سمیت جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کی رہنمائی کو یقینی بنایا جائے۔ جاں بحق افراد اور زخمی شخص کو سول اسپتال کوٹری منتقل کردیا گیا۔
![]()
کوٹری ریلوے پھاٹک کے قریب بھوسے سے لدا ہوا ٹرک حادثے کا شکار بچے سمیت 3 افراد جان بحق ایک شخص زخمی تصاویر: نوپ نیوز